بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی سے متعلق پیشگوئی

ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کی شروعات میں ہی پشاور زلمی سے متعلق اہم پیشگوئی کردی۔

گزشتہ روز ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9 وکٹوں سے پشاور زلمی کو شکست دی جس کے بعد شعیب ملک نے اپنی ٹیم کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا۔

شعیب ملک نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کچھ جیت گئے تو کچھ ہارے، ٹورنامنٹ ابھی شروع ہوا ہے بہت جلد چیزیں دلچسپ ہونے والی ہیں۔‘

اُنہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت پر اُنہیں مبارکباد بھی دی۔

شعیب ملک کے اس ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا کہ ’بالکل فکر مند نہیں ہو۔‘

ڈیرن سیمی نے کہا کہ ’پشاور زلمی پی ایس ایل 7 کے فائنل میں پہنچے گی۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ساتھ بطور کھلاڑی، کپتان اور کوچ ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

تاہم ڈیرن سیمی اپنی کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل 7 کا حصہ نہیں بن سکے لیکن وہ دور رہ کر بھی اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.