بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت سے میئر کے اختیارات واپس لیے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے قوم کے سامنے ہمارے ساتھ معاہدہ کیا ہے، معاہدے کے تحت صوبائی حکومت سے میئر کے اختیارات واپس لیے ہیں۔

ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا چیئرمین میئر ہوگا، ہمارا کام نہیں تھا کہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں یہ حکومت کا کام ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی دیگر اپوزیشن جماعتیں جعلی اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہیں، اپوزیشن جماعت کی قیادت مظاہرے میں خود بھاگ جاتی ہے، خواتین اور بچوں کو آگے کردیتی ہے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ 2013 کے بلدیاتی قانون کو بھی ایم کیو ایم نے عدالت میں چیلنج کیا تھا، ایم کیو ایم کے پر امن مظاہرین کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک جماعت تو اپنے اندر اتحاد پیدا نہیں کرسکی، وہ ہمارے ساتھ کیا ہمدردی کرتے بلکہ وہ ہماری جدوجہد خراب کردیتی۔

واضح رہے کہ سندھ ترمیمی بلدیاتی قانون 2021ء میں تبدیلی کے لیے جماعتِ اسلامی اور حکومت سندھ کے درمیان چند روز پہلے معاہدہ طے پایا تھا، جس کے بعد جماعت اسلامی نے سندھ اسمبلی کے باہر 29 روز تک جاری رہنے والا دھرنا ختم کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.