بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نئے ڈیزائن پر مشتمل K4 کا منصوبہ ایکنک سے منظور، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ دہائی سے زیادہ نامکمل پروجیکٹ ’’کے فور‘‘ کا نئے ڈیزائن پر مشتمل 126 ارب روپے کا منصوبہ ایکنک نے منظور کر دیا ہے، انشاءاللّٰہ 2023ء اکتوبر تک 26 کروڑ گیلن پانی کراچی پہنچا دیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ کراچی ٹرانسفورمیشن پلان کا وفاق کا ایک اور وعدہ پورا ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایکنک میٹنگ میں پنجاب کی 130 ارب روپے سے بننے والی 4 سڑکوں کی منظوری دی گئی ہے۔

اسد عمر نے بتایا کہ ان 4 سڑکوں میں کمالیہ، شورکوٹ، چوک اعظم، لیہ سڑک ، دوسری حاصلِ پور سے بھاولنگر، تیسری وہاڑی ،پاکپتن، دیپالپوراور چوتھی شورکوٹ سے جھنگ کی سڑک شامل ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی پنجاب کی 16 تحصیل کے دیہی علاقوں کے لئے 96 ارب روپے کی لاگت سے صاف پانی اور صفائی کا منصوبہ بھی آج ایکنک نے منظور کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.