بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دورہ پاکستان سے متعلق کرکٹ آسٹریلیا کا اجلاس کب ہوگا؟

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پاکستان میں ہونے والی سیریز کے حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا اجلاس رواں ہفتے ہوگا۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان سے متعلق کرکٹ آسٹریلیا کا اہم اجلاس رواں ہفتے ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

آسٹریلیا کرکٹ نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم کے اعلان کے ساتھ دورہ پاکستان کی تیاریوں کی تصدیق بھی کی ہے

خیال رہے کہ نیشنل سلیکٹر کرکٹ آسٹریلیا جارج بیلی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے انتظامات فول پروف ہیں، جب کرکٹ آسٹریلیا دورے کی منظوری دے گا تب ٹیم کا اعلان کردیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے جبکہ راولپنڈی اور لاہور بھی ٹیسٹ میچز کے وینیوز میں شامل ہیں۔

نیشنل سلیکٹر کرکٹ آسٹریلیا جارج بیلی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا دورے کو حتمی شکل دینے کیلئے رابطے میں ہیں

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز جبکہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.