بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا: لاس ویگاس میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد ہلاک

امریکی شہر لاس ویگاس میں تیز رفتار گاڑی سگنل توڑتی ہوئے پانچ دیگر گاڑیوں سے ٹکراگئی جس سے ہونے والے خوفناک حادثے کے باعث 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہفتے کو ہونے والا یہ خوفناک حادثہ مغربی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں ہوا، جہاں 6 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئی جس سے 9 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ایک تیز رفتار گاڑی سگنل توڑتی ہوئی دوسری گاڑیوں سے جا ٹکرائی، جس سے یہ حادثہ ہوا۔

مرنے والوں میں تیز رفتار گاڑی میں بیٹھے 2 افراد بھی شامل ہیں، دیگر ہلاک شدگان میں زیادہ تر نوجواں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.