بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں حقیقی تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے، مرتضیٰ وہاب

پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والی نہیں بلکہ حقیقی تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کھارادر ری ڈویلپمنٹ پروگرام کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وزیر مینشن کی سڑک کو بہتر کیا، ملیر میں شیرپاؤ کالونی کی زمین پر چائنا کٹنگ والوں کی نظر تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کالا بورڈ کے روڈ کا ٹینڈر بھی مکمل ہوگیا ہے، سارے ادارے کراچی کے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ککری گراؤنڈ کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کا بنائیں گے، بوٹ بیسن کی فوڈ اسٹریٹ اور ملحقہ 4 پارکس جلد مکمل کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.