بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بازار سے بخار کی گولی غائب ہونا انتہائی شرمناک ہے: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی رہنما و ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی شدید لہر کے دوران بازار سے بخار کی گولی غائب ہونا انتہائی شرم ناک ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بخار کی گولی سے ایل این جی اور کھاد تک ہر چیز کی کالا بازاری جاری ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎عوام کے لیے روزگار غائب، مریض کے لیے دوائی غائب، کسان کے لیے کھاد غائب ہے، شرم آنی چاہیے۔

لاہور میں کورونا وائرس پھر زور پکڑ گیا، بخار کی گولی بھی دوبارہ نایاب ہو گئی ہے، لوگ میڈیکل اسٹورز سے مایوس لوٹنے لگے، جن دکانوں پر گولی موجود ہے وہاں بلیک میں فروخت کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎آٹا غائب، چینی غائب، یوریا کھاد غائب اور اب کورونا کی شدت میں بخارکی گولی بھی غائب ہے، ‎عمران صاحب نے ملک سے گیس غائب کر دی اور اپنے مافیاز کی جیبیں بھر دیں۔

ترجمان نون لیگ نے مزید کہا کہ ‎اصل میں توحکومت کو فارغ ہونا چاہیے جس نے عوام کی خوش حالی، روزگار اور کاروبار سب کچھ غائب کر دیا۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی، آٹا، گیس، بجلی، دوائی اور کھاد غائب کر کے عمران مافیا عوام کی جان کھا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.