بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کینیڈا: لاک ڈاؤن اور کورونا ویکسین کیخلاف احتجاج

کینیڈا میں لاک ڈاؤن اور کورونا ویکسین مینڈیٹ کیخلاف ٹرک ڈرائیور احتجاج کررہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق احتجاجی ریلی کے وزیراعظم کے دفتر کے قریب پہنچنے پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنے اہلخانہ کے ہمراہ خفیہ مقام پر منتقل ہوگئے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل جسٹن ٹروڈو نے ٹرک ڈرائیوروں کو چھوٹی اقلیت قرار دیتے ہوئے انکے مطالبات مسترد کردیئے تھے۔

مظاہرین کینیڈا سے امریکا داخلے کیلئے ویکسین لازم قرار دینے کے اقدام کیخلاف احتجاج کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.