بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم عمران خان کا کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کے بیان کا خیر مقدم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے پر زور دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جسٹن ٹروڈو کی اسلام کے خلاف منافرت کی غیر متزلزل مذمت کے عمل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا کے وزیرِ اعظم ٹروڈو دورِ حاضر کے اس فتنے سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کرنا چاہتے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جسٹن ٹروڈو کے اس بر وقت اقدام پر میں عرصے سے بات کرتا رہا ہوں، آئیں ہم مل کر اس خطرے کا مقابلہ کریں۔

کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا ایک حقیقت ہے، نسلی تعصب بھی ایک حقیقت ہے۔

واضح رہے کہ ایک بیان میں کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا ناقابلِ قبول ہے، ہمیں اس نفرت کو ختم کرنے اور کینیڈا میں مسلمانوں کے لیے اپنی کمیونٹیز کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو ہمیں اسلامو فوبیا سے نمٹنے میں مدد دے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.