بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بولیویا میں بس کھائی میں گر گئی، 11 افراد ہلاک

بولیویا میں بس کھائی میں گرگئی، حادثے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں18 مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ادھر میکسیکو میں بھی مسافر وین کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 10زخمی ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.