بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بدین: کار گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی،3 افراد جاں بحق

سندھ کے ضلع بدین میں کار گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3 ہی زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کراچی بدین شاہراہ پر فتح آباد بس اسٹاپ کے قریب کار سڑک کنارے کھڑی گنے سے بھری ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق  ہو گئے اور 3 ہی زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لاہور کینال روڈ کیمپس پل پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل اور کار کو ٹکر کے …

کار میں سوار تمام 6 افراد کا تعلق تھر پارکر کے شہر مٹھی سے بتایا جاتا ہے جو کہ تھر پارکر سے کراچی جا رہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.