بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد چوہدری کی شہید سپاہی زین کے گھر والوں سے ملاقات

وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چوہدری نے کیچ میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید سیکیورٹی اہل کار زین علی کے گھر پہنچ کر ان کے گھر والوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 23 سال کی عمر کالج جانے کی ہوتی ہے، شہید زین علی نے پاکستان کے لیے اپنا لہو دیا ہے، ہم شہدا کے لہو کے مقروض ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پورا ملک ان خاندانوں کا احسان مند ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ریاست اور حکومت ان کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.