بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ماہر ِمعاشیات قیصر بنگالی پر ریاست مخالف ہونے کا الزام

وزیر خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے معتبر ماہر معاشیات قیصر بنگالی پر ریاست مخالف ہونے کا الزام لگا دیا۔

سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزمل اسلم کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

صحافی ندیم فاروق پراچہ نے تحریک انصاف کی حکومت کو حب الوطنی کا بدترین اشتہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ریاست مخالف‘‘ جیسے الفاظ اپنے معنی کھوچکے ہیں۔

مزمل اسلم نے کہا تھا کہ قیصر بنگالی کو بیس سال سے دیکھ رہا ہوں، ایک دفعہ بھی ان کی کہی بات سچ ثابت نہیں ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.