بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کو بلاول بھٹو کا فون، خیریت دریافت کی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ٹیلی فون کرکے خیریت دریافت کی۔

رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آٹا ،چینی اور گیس کی طرح یوریا بھی غائب ہے۔

اس سے قبل ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی اور گیس کی طرح یوریا بھی غائب ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کسان کی مدد نہ ہوئی تو ملک میں زرعی اجناس کی پیداوار کی قلت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کی حالت قابل رحم ہے، حکومت غائب ہے، بعد میں کمیشن بنانے اور عذر گھڑنے سے بہتر ہوگا کہ کسانوں کی ہنگامی مدد کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.