بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا کی موٹی ترین بلی کی مالکن کو کن الزامات کا سامنا ہے؟

دنیا کی سب سے موٹی بلی کی مالکن کو جانوروں پر ظلم کرنے کے الزام سہنا پڑگیا۔

اپنے پالتو جانور کو اتنے موٹا ہونے کی اجازت کیوں دی؟ اس کا اچھے سے خیال کیوں نہ رکھا؟ دنیا کی سب سے موٹی بلی کی مالکن کو ان الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔

بلی ’لیزنیا ‘جس کے چہرے اور قابل رشک لُک کی بدولت سوشل میڈیا 10 ہزار سے زائد فالوورز ہیں اور حال ہی میں اس نے اپنی مالکن کو گرم پانی میں اترنے پر مجبور کردیا۔

اس موٹی بلی کی تصاویر آن لائن ہوتے ہی وائرل ہوگئیں، لوگوں نے اس کی روسی مالکن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس پر زیادہ کھلانے اور پالتو جانور کی صحت کی پرواہ نہ کرنے کا الزام لگادیا۔

خاتون نے ناقدین کو جواب دیا کہ لیزنیا کو اُس وقت سے موٹے ہونے کا مسئلہ درپیش ہے جب وہ پہلی بار حاملہ ہوئی تھی، کسی کو غلط فہمی ہے تو آئے۔

بلی کی مالکن نے ناقدین پر واضح کیا کہ ہم نے کبھی بھی لیزنیا کو زیادہ کھلانے کی کوشش نہیں کی۔

روسی مالکن نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ لیزنیا کو پہلی ڈلیوری کے بعد ڈاکٹرز کے پاس لے جایا گیا تاہم اس کا وزن بڑھنے سے نہ رک سکا۔

اس دوران مختلف اقسام کے کھانے تجویز کیے گئے، یہاں تک کہ صرف 29 گرام رائل کینین اسے کھانے میں دیا جانے لگا پھر بھی وزن کی بڑھوتری نہ رک سکی۔

ان تمام وضاحتوں کے باوجود بلی کی مالکن کو جانوروں پر ظلم کے تبصروں کا سامنا ہے بلکہ بعض لوگوں نے اس پر لیزنیا کو آہستہ آہستہ قتل کرنے کا الزام تک لگادیا۔

دنیا کی اس موٹی ترین بلی سے متعلق ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ تم نے اسے اتنا بڑا کیوں ہونے دیا؟ تو دوسرے نے کہا’ یہ کسی بھی دن مرنے والی ہے‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.