بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دعا منگی کیس: ملزم کا فرار، گرفتار سب انسپکٹر کی ضمانت منظور

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے دعا منگی اغواء کیس کے ملزم کے فرار ہونے کے معاملے میں غفلت کے مرتکب گرفتار سٹی کورٹ لاک اپ انچارج سب انسپکٹر قمرالدین کی ضمانت منظور کر لی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزم سب انسپکٹر قمر الدین کی 25 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کی ہے۔

عدالت نے گرفتار اہلکار نوید اور حبیب ظفر کو گزشتہ روزجسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

کراچی میں گزشتہ روز دعا منگی اغواء برائے تاوان کیس کے مرکزی ملزم کے فرار میں استعمال ہونے والی گاڑی کی پولیس نے تلاش شروع کر دی ہے۔

ملزم کے فرار کا مقدمہ اے ایس آئی محمد خالد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.