بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عظمیٰ بخاری نے خود کو قرنطینہ کر لیا

مسلم لیگ نون کی رکنِ پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا۔

مسلم لیگ نون کی رکنِ پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کا گزشتہ روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا۔

عظمیٰ بخاری نے لوگوں سے دعائے صحت کی درخواست کی ہے۔

تحریک انصاف نے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے اور گالم گلوچ بریگیڈ بنانے میں کردار ادا کیا، عظمیٰ بخاری

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سب لوگ احتیاط کریں، کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ویکسین اور بوسٹر لگوا چکی ہوں، اس کورونا نے میرا سب کچھ چھین لیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 31 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایکٹیو کورونا کیسز 1 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 963 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 27 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 2 ہزار 62 مریض شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 219 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں، اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 10 ہزار 33 ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.