بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وہ وقت آئے گا جب عمران خان کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں ہوگا، میاں افتخار

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل میاں افتخار نے کہا ہے کہ وہ وقت آئے گا جب عمران خان کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں ہوگا۔

چارسدہ میں تقریب سے خطاب میں میاں افتخار نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے عمران خان کو کرپٹ ترین وزیراعظم ثابت کیا۔

انہوں نے کہا کہ جعلی وزیراعظم کے پر کاٹ دیےگئے ہیں، وقت آئے گا عمران خان کا ساتھ دینا والا کوئی نہیں ہوگا۔

اے این پی کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ آنے والے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.