بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: سعودیہ کے ایک اور مسافر سے سوا 2 کلو ہیروئن برآمد

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران ریاض کے لیے پہنچنے والے مسافر کے سامان سے سوا 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر طارق محمود نے ہیروئن اپنے ٹرالی بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی جس کی نشاندہی اس کی نیند کے دوران ہوئی۔

بیگ مشکوک ہونے پر اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 2 اعشاریہ 198 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کی گئی بڑی کارروائی کے نتیجے میں ابوظہبی جانے والے مسافر کے بیگ سے 3.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.