بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کا مارچ میں سمندر پار پاکستانیوں کے اجتماع کا اعلان

حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کے اجتماع کا اعلان کر دیا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیئے کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کا اجتماع 13 تا 16 مارچ ہو گا۔

اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے اس اجتماع سے چیئرمین پی ٹی آئی و وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان خصوصی خطاب کریں گے۔

سابق معاون خصوصی وزیراعظم ذلفی بخاری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی آئی ووٹنگ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے اعلامیئے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس اجتماع میں یورپ، امریکا اور وسطِ ایشیاء سمیت دنیا کے دیگر حصوں سے مندوبین مدعو کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا بیش قیمت اثاثہ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف ملکی سیاست میں سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.