بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل دنیا کے بہترین ٹورنامنٹس میں سے ہے، چارلس

ملتان سلطانز کے ویسٹ انڈین کھلاڑی جانسن چارلس نے پی ایس ایل کو دنیا کے بہترین ٹورنامنٹس میں سے ایک قرار دے دیا۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں جانسن چارلس نے کہا کہ پاکستان کے پاس فاسٹ بالرز کا خزانہ ہے، پی ایس ایل میں پاکستانی بالرز کو کھیلنا بہت مشکل ہے۔

اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت، مرکزی راستے اور درختوں کو چھوٹی چھوٹی لائٹس لگا کر روشن کردیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے کپتان محمد رضوان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رضوان نے دکھا دیا کہ محنت سے سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن سیون میں شامل غیرملکی کرکٹرز کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بین ڈکیٹ اور بین لارنس کراچی پہنچ گئے ہیں، دونوں کھلاڑی تین روزہ آئیسولیشن اور دو پی سی آر ٹیسٹ کے بعد ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

دوسری جانب پشاور زلمی میں شامل آسٹریلین آل راؤنڈر بین کٹنگ کراچی پہنچے ہیں، آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ اور جنوبی افریقا کے مرچنٹ ڈی لنگا بھی کراچی میں موجود ہیں، دونوں کرکٹرز پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی نمائندگی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.