فلائٹ میں تاخیر کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندو خیل کی ایئر لائن کے عملے سے چپقلش ہوئی ہے۔
پی پی ایم این اے فلائٹ پر ایئرلائن عملے سے تاخیر کی سے متعلق جواب دینے پر اصرار کرتے رہے، جبکہ قادر مندوخیل ایئرلائن عملے کے ایک اہلکار کو ماسک اتارنے کا کہتے رہے۔
پی پی ایم این اے عبدالقادر مندوخیل نے فلائٹ میں تاخیر کے واقعے سے متعلق اپنا موقف دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلائٹ میں تاخیر کا واقعہ جمعرات کا ہے، فلائٹ کا وقت صبح 11بجے کا تھا، رات 8 بجے تک مسافروں کو انتظار کرایا گیا۔
عبدالقادر مندوخیل نے مزید کہا کہ ایئر لائن عملے نے پہلے تیکنیکی خرابی کا کہا پھر دوسرا پائلٹ آنے کی وجہ بتائی گئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ پرواز میں تاخیر کے دوران مسافروں کو کھانے پینے کو کچھ نہیں دیا گیا۔
پی ایم این نے یہ بھی کہا کہ میں طیارے میں کسی سے فزیکل نہیں ہوا، اسٹیورڈ کو ماسک چہرے کی شناخت کے لیے ہٹانے کا کہا تھا، واقعے کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائی ہے۔
Comments are closed.