وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی کرنے والے معافیاں مانگتے ہیں۔
اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں سندھ حکومت اربوں روپے کےترقیاتی کام کروا رہی ہے، وفاقی حکومت نے کراچی میں ایک بھی نیا منصوبہ مکمل نہیں کیا۔
سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کراچی کےگھروں اور ملوں کی گیس بند کردی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان سے متعلق فواد چوہدری کے بیانات ٹی وی پر نہیں چلائے جاسکتے، روتی ہوئی شکل بناکر جھوٹ بولنے کا زمانہ ختم ہوچکا۔
سعید غنی نے کہا کہ ڈوبتے ہوئے جہاز کو دیکھ کر چوہوں نے چھلانگیں لگانا شروع کردیں، شروعات شہزاد اکبر نے کی ہے، اب لمبی قطاریں لگیں گی۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری تو وفاداریاں تبدیل اور دغا بازی کے ماہر ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو کام کرنے نہیں دیا، سندھ کا نیا بلدیاتی قانون عوام کی امنگوں کے مطابق ہے۔
Comments are closed.