الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ لوئردیر سے روک دیا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق مارچ میں بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلے میں لوگ ووٹ کا حق استعمال کریں گے، الیکشن شیڈول آنے کے بعد وزیراعظم حلقہ کا دورہ نہیں کرسکتے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کا دورہ رولز 233 اور 234 کی خلاف ورزی ہوگی، الیکشن شیڈول آنے کے بعد ترقیاتی منصوبے کا اعلان اور افتتاح ناممکن ہے۔
24 جنوری کو وزیراعظم کو دورہ اور جلسے سے خطاب کرنا تھا۔
Comments are closed.