بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شرح سود پونے 10 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود پونے دس فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے پالیسی بیان پریس کانفرنس کے دوران جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر کے اجلاس میں حقیقی شرح سود مثبت رکھنے کا اشارہ دیا تھا تاہم اب اس کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر سے شرح سود پونے تین فیصد بڑھائے جانے سے معاشی نمو سست مگر پائیدار ہونے کا اشارہ دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی نمو سابقہ اندازوں 4 سے 5 فیصد کی درمیانی سطح 4 اعشاریہ 5 فیصد رہنے کا نیا اندازہ ہے، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 سے 14 ارب ڈالر رہنے کے اندازے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بتایا کہ مہنگائی کی شرح مستقبل قریب میں بلند رہے گی البتہ درمیانی مدت میں یہ حکومتی ہدف 5 سے 7 فیصد کے درمیان رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.