بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف سے مراکش کے سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مراکش کے سفیر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے سربراہ نے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مراکش کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان اور مراکش کے ساتھ مختلف شعبوں میں کثیرالجہتی تعاون کے خواہاں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.