بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کی 55 فیصد آبادی کو صحت انصاف کارڈ مل چکے، یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کی 55 فیصد آبادی کو صحت انصاف کارڈ مل چکے ہیں۔

لاہور کے میو اسپتال میں تقریب سے خطاب میں یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وائرس کا مسئلہ ابھی ختم نہیں ہوا، صرف میو اسپتال میں 78 مریض داخل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارڈیک مانیٹرز بھی کورونا کے مریض کی مینجمنٹ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ پنجاب کی 55 فیصد آبادی کو صحت انصاف کارڈ مل چکے، 31 مارچ تک پنجاب کے 3 کروڑ سے زائد خاندانوں کو کارڈ مل جائیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کے لئے الگ سے کارڈ بن رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.