بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان رہنے آئی ہوں، اپوزیشن سے زیادہ گِلے ہیں، ریحام خان

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام کا کہنا ہے کہ پاکستان رہنے آئی ہوں، اپوزیشن سے زیادہ گلے ہیں، کرسی کا کھیل کھیلا جارہا ہے، اس سے دلچسپی نہیں ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ افغانستان میں غذائی قلت دور کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا، افغانستان کیلئے ریلیف کی فوری ضرورت ہے۔

ریحام خان نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس، اپوزیشن لیڈر اور ہمارے اداروں کو پہل کرنا چاہیے، اگر افغانستان میں امن نہیں ہوگا تو لاہور، بلوچستان اور کے پی میں امن نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مشترکہ کاوش سے افغانستان کے لئے ایک اچھا تاثر جائے گا، افغانستان میں مائیں اپنے بچے بیچنے پر مجبور ہیں، سیاست کو بھلا کر سب کو یکجا ہوکر افغانوں کی مدد کرنی چاہیے۔

ریحام خان نے کہا کہ سیاسی قیادت اپنے اختلافات ایک طرف رکھ دے، وزیراعظم کو اس میں پہل کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، فضل الرحمان، سراج الحق سے بھی اپیل ہے کہ وہ  آگے آئیں، افغانوں کی مدد کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

ریحام خان نے کہا کہ مغربی ممالک افغانستان کے منجمد اثاثے غیر منجمد کریں، میری ماؤں بہنوں سے بھی اپیل ہے کہ افغانوں کی مدد کے لئے آگے آئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.