بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سرفراز احمد نے تلخیاں بُھلا کر شاہین شاہ کو مبارکباد دے دی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے شاہین شاہ سے ماضی کی تلخیاں بھلا کر آئی سی سی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دے دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے ’ سر گارفیلڈ سوبر ٹرافی‘ جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔

 شاہین شاہ آفریدی سر گارفیلڈ سوبر ٹرافی جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں، اس ایوارڈ کیلئے شاہین شاہ آفریدی، جو روٹ، محمد رضوان اور کین ولیمسن نامزد تھے۔

شاہین شاہ کو یہ بڑی کامیابی ملنے پر سب سے پہلے مبارکباد دینے والوں میں سرفراز احمد شامل ہیں، جنہوں نے پی سی بی کے ٹوئٹ پر ردعمل میں شاہین شاہ کو مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 میں سرفراز احمد اور شاہین شاہ میں دورانِ میچ نوک جھونک ہوگئی تھی جس پر اس وقت خوب واویلا مچا تھا۔

بعد ازاں شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ سرفراز ہم سب کا فخر ہیں، وہ میرے کپتان تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے سرفراز احمد کو عزت دیتے ہوئے خاموش ہوجانا چاہیے تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.