بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

’ہم تو کرکٹ کے عہدِ بابر میں جی رہے ہیں‘

بابر اعظم کے کرکٹر آف دی ایئر بننے پر شائقین کرکٹ انہیں مختلف تبصروں اور میمز کے ساتھ مبارکباد دے رہے ہیں۔

بابر اعظم مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے  پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انگلش ویمن کرکٹر ڈینیئل ویٹ کی جانب سے تعریف کیئے جانے پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے زیرِ گردش ہیں۔

اس تاریخ ساز کارنامے پر بابر اعظم کو بڑی تعداد میں مبارکباد دی جارہی ہے، سوشل میڈیا پر بابر اعظم اس وقت ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔

کوئی کہہ رہا ہے کہ ہم کرکٹ کے عہدِ بابر میں جی رہے ہیں تو کوئی کہہ رہا ہے کہ بابر اعظم رنز مشین کے ساتھ ایوارڈ مشین بھی بنتے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے بابر اور رضوان کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

صارفین بابر اعظم کو کرکٹ کا نیا بادشاہ قرار دے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.