بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کا موسم کب تک سرد رہے گا؟

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 28 جنوری تک سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک سے نکل گیا ہے تاہم سائبیرین ہوائیں ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔

سندھ بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔

کراچی شہر کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آگیا، کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

واضح رہے کہ شہر قائد میں آج صبح کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ کیا گیا۔

 محکمۂ موسمیات کے مطابق صبح شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.