بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، تنخواہ نہ ملنے پر ایکسپو ماس ویکسینیشن سینٹر میں کام بند

تنخواہوں کی عدم فراہمی کے باعث کراچی کے ایکسپو ماس ویکسینیشن سینٹر میں عملے نے کام بند کردیا۔

تنخواہوں کی عدم فراہمی کے باعث ویکسینیٹرز اورڈیٹا انٹری آپریٹر نے کام چھوڑ دیا ہے۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کووڈ رسک الاؤنس نہ ملنے پر وفاقی اسپتال کے عملے نے کام چھوڑ ہڑتال کر دی ، پمز، پولی کلینک، سی ڈی اے اسپتال میں ملازمین کا احتجاج جاری ، سرکاری اسپتالوں میں ویکسی نیشن سینٹر کے عملے نے بھی کام بند کر دیا، ویکسی نیشن سینٹر اور او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ یقین دہانیوں کے باوجود 9 ماہ سے تنخواہ نہیں دی جا رہی۔

ویکسینیشن کے لیے آنے والوں کو واپس بھیجا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.