بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نصرت غنی کو وزارت سے ہٹانے کے معاملے پر برطانوی حکام کا موقف آگیا

برطانیہ کی حکمران جماعت کی مسلمان رکن پارلیمنٹ نصرت غنی کو ٹرانسپورٹ کی وزارت سے ہٹانے کے معاملے پر  برطانیہ کے نائب وزیر اعظم کا موقف سامنے آگیا۔

نائب وزیراعظم ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ نصرت غنی اب بھی تحقیقات کے لیے باضابطہ شکایت کرسکتی ہیں۔

ترجمان بورس جانسن نے کہا کہ الزام سامنے آنے پر بورس جانسن نے جولائی 2020 میں نصرت غنی سے ملاقات کی تھی، انہوں نے نصرت غنی کو خط لکھ کر باضابطہ شکایت درج کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

نصرت غنی کا دعویٰ گزشتہ روز سامنے آیا تھا کہ انہیں مسلمان ہونے کے باعث وزارت سے ہٹایا گیا تھا۔

اس حوالے سے ترجمان بورس جانسن نے کہا کہ کنزر ویٹیو پارٹی کسی بھی   قسم کا تعصب یا امتیاز برداشت نہیں کرتی۔

49 سالہ نصرت غنی کو فروری 2020 میں کابینہ کی ردوبدل کے دوران ٹرانسپورٹ منسٹر کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.