وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوویڈ کے باعث 3 مریض انتقال کرگئے، 3108 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 646 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
اتوار کے دن وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 ہزار 469 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 3108 نئے کیسز سامنے آئے جو تشخیص کی شرح کا 1.5 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3 متاثرہ مریض انتقال کرگئے ہیں، جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 7741 ہوگئی ہے جو اموات کی شرح کا 1.5 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 7467836 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 527797 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 464 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 474819 ہوچکی ہے جو بحالی کی شرح کا 90.5 فیصد ہے۔
انہو ں نے کہا کہ اسوقت 42237 مریض زیرِعلاج ہیں جن میں سے 41775 گھروں کے اندر، 30 آئسولیشن سینٹرز میں اور 432 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 368 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 23 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر کے 3108 نئے کیسز میں سے 2480 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع وار اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی جنوبی میں 811، کراچی شرقی میں 704، کراچی وسطی میں 448، کورنگی میں 242، ملیر میں 155 اور کراچی غربی میں 120 کیسز رپورٹ ہوئے۔
دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 258، کشمور میں 28، سانگھڑ میں 27، سجاول اور ٹنڈو محمد خان میں 25 – 25، بدین میں 24، گھوٹکی میں 23، سکھر میں 20، تھرپارکر میں 17، ٹھٹہ اور میرپورخاص میں 16- 16، نواب شاہ اور دادو میں 14- 14، مٹیاری میں 12، جام شورو اور ٹنڈو الہیار میں 10- 10، عمرکوٹ میں 9، لاڑکانہ، شکارپور اور جیکب آباد میں 8 – 8، خیرپور اور نوشہرو فیروز میں 2 – 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ویکسی نیشن کے حوالے سے رپورٹ میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 196536 کوویڈ ویکسین لگائی گئی ہیں جبکہ 22 جنوری 2022 تک 33311997 یعنی 60.07 فیصد ویکسین لگائی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے سندھ کے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جاری احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کیا جائے۔
Comments are closed.