بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم اورنگزیب نے عمران خان کی گفتگو کو نوکری بڑھانے کی درخواست قرار دیدیا

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کی عوام سے گفتگو کو نوکری بڑھانے کی درخواست قرار دے دیا۔

وزیراعظم کی لائیو ٹیلیفونک گفتگو پر مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‎عمران کی گفتگو نوکری بڑھانے کی درخواست تھی۔

انہوں نے کہا کہ جس کی نوکری نوٹس پیریڈ پر چل رہی ہو، وہ ن لیگ صدر شہباز شریف کو یاد کر رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سے نکل گیا تو میں اس سے زیادہ خطرناک ہوں گا۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان نے 4 سال میں کچھ کیا ہوتا تو انہیں نواز شریف اور شہباز شریف کو یاد نہ کرنا پڑتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف مسکراتا اور عمران صاحب روتے رہیں گے، روئیں، پیٹیں جو مرضی کہیں، گھر جانے کا وقت ہوگیا ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نےکہا ہے کہ علی زیدی الزام تراشی سے پہلے احمد جواد کے الزامات کا جواب دیں۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران خان صاحب بہت نواز شریف اور شہباز شریف ہوگیا ہے، اب آپ گھر جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.