بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یہ شاید مریخ پر رہتے ہیں، احسن اقبال کا حکومت پر طنز

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے پی ٹی آئی حکومت پر طنز کے وار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شاید مریخ پر رہتے ہیں، انہیں عوامی مشکلات پتا ہی نہیں۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ حکمران جھوٹے اعداد و شمار سے اپنی نالائقی اور نااہلی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران حکومت مافیاز کو تحفظ اور سرپرستی دینے والی چھتری بن چکی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سے نکل گیا تو میں اس سے زیادہ خطرناک ہوں گا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کو صرف ایک آنکھ سے نظر آتا ہے، اپوزیشن نظر آتی ہے، حکومت نہیں۔

احسن اقبال نے سوال اٹھایا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ 2 سالوں میں عمران نیازی کا ٹیکس سوا لاکھ سے ایک کروڑ تک کیسے چلا گیا، وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان کا آمدن میں اضافہ کیسے ہوا؟

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے سندھ حکومت کو کرمنلز کی حکومت قرار دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان غلط سمت میں جارہا ہے، وزیراعظم اور ان کے وزراء سمجھتے ہیں کہ پاکستان درست سمت میں جارہا ہے، لگتا ہے یہ لوگ مریخ یا چاند پر رہتے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ اسٹیٹ بینک کے قانون کو حکومت نے بلڈوز کیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کی معیشت کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.