بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فاطمہ ثنا بنیں فخر پاکستان، آئی سی سی ایمرجنگ وویمن کرکٹر آف دی ایئر منتخب

فخر پاکستان اور ملک کی بیٹی فاطمہ ثنا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ایمرجنگ وویمن کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہوگئیں۔

فاطمہ ثنا آئی سی سی ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا آئی سی سی ٹی 20 کا کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کے بعد پاکستان کو ایک اور خوشخبری مل گئی۔

میدان کوئی بھی ہو محمد رضوان نہیں رکے ہر بار حریفوں کو ناکوں چنے چبوائے۔

آج آئی سی سی نے پاکستان ویمن ٹیم کی نوعمر کھلاڑی فاطمہ ثنا کو آئی سی سی ایمرجنگ ویمنز کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا۔

اس ایوارڈ پر فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ وہ ایوارڈ جیتنے پر خوش ہیں۔

واضح رہے کہ فاطمہ ثنا ویمن ون ڈے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہیں ۔

پاکستان کے محمدرضوان بھی ایک اور ایوارڈ پلیئر آف دی ایئر کے امیدوار ہیں، جس کے لیے ان کا شاہین شاہ آفریدی سے مقابلہ ہے، جبکہ ون ڈے کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بابر اعظم کو ملنے کا امکان ہے۔

دیگر کیٹگری میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر انگلینڈ کی ٹیمی بیماونٹ، ویمنز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر آسٹریا کی آندریا مائی زبیدہ قرار پائیں۔

مینز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ عمان کے ذیشان مقصود کے نام رہا اور ایمرجنگ مینز کرکٹر آف دی ایئر جنوبی افریقہ کے ینیمن ملان قرار پائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.