بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بتادیا

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں آئندہ سال ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتادیا۔

کراچی میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شارع نور جہاں کی تعمیر کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں، شارع نورجہاں کا پہلے سیوریج کا مسئلہ حل ہوگا پھر سڑک تعمیر ہوگی، جبکہ قلندریہ نالہ اسی سال تعمیر ہوجائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ضلع غربی اور وسطی کیلئے 32 سڑکیں تعمیرہوں گی، کراچی کے سو پارک کی تعمیرِ نو کا سلسلہ جاری ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ 4 سے 5 ماہ میں پبلک بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی، 250 بسوں کی پہلی کھیپ جلد سندھ آئے گی، 240 بسیں کراچی اور 10 بسیں لاڑکانہ کے لیے لائی جا رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.