بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی کسانوں سے انصاف کی روایت برقرار رکھے گی: زرداری

سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسانوں سے انصاف کی روایت برقرار رکھے گی۔

جاری کیے گئے ایک بیان میں سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کسان ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوش حال کسان زرعی طور پر مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیں، کسانوں کو محنت کا پھل نہ ملنا انتہائی ناانصافی ہے۔

غلام قادر مری کے بنگلےمیں آصف زرداری خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے۔ وہ ماسک لگائے جھولا جھولتے رہے، لوگوں کا حال احوال دریافت کرتے رہے۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ فصلوں کی مناسب اور منصفانہ قیمت نہ ملنا کسانوں کا معاشی استحصال ہے، حکومت کسانوں کو زرعی کھاد مہیا کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسانوں کی مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.