بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تیز ہواؤں کے باعث سمندر میں طغیانی

کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں سمندر میں طغیانی کا باعث بن گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں لہریں سوا سے ڈھائی میٹر بلند ہو رہی ہیں، کبھی کبھی سمندر میں لہریں 6 میٹر تک بھی بلند ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ماہی گیر آج رات تک سمندر میں جاتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی سارہ خان…

خیال رہے کہ کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں آج شام تک چلنے کا امکان ہے، ہوائیں چلنے کی رفتار 35 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، شہر میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی متاثر ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوائیں 40 سے45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل سکتی ہیں،اور ہواؤں کےجھکڑ کی رفتار کبھی 50 کلومیٹر فی گھنٹہ بھی ہوسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.