وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاہور دھماکے کے ذمے داروں کو بھارت کی مالی مدد حاصل ہے۔
وزیر خارجہ نے اوکاڑہ میں صوبائی وزیر صمصام بخاری کی رہائشگاہ پر اُن کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاہور دھماکے کی ذمے داری قبول کرنے والوں کی بھارت مالی مدد کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، کرسمس پر بھارت میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر حملے ہوئے ہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 22 تا 23 مارچ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، جس کی صدارت پاکستان کرے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نئے صوبے کے لئے بل تیار کررہے ہیں، جنوبی پنجاب صوبے کے لئے بلاول بھٹو اور شہباز شریف کو خطوط لکھ دیے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ 27 فروری کو پی ٹی آئی سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف مارچ کرے گی، بلاول بھی اسی دن لانگ مارچ کررہے ہیں، کہیں نہ کہیں ملاقات ہوجائے گی۔
اس موقع پر صحافی نے استفسار کیا کہ 2018 والا جہاز 2023 میں آپ کی جماعت کے پاس ہوگا یا کسی اور کے پاس؟
اس پر وزیر خارجہ نے جواب دیا کہ آج کل دھند کا موسم ہے، میرا خیال ہے کہ گاری کا سفر ہی بہتر رہے گا۔
Comments are closed.