بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے باعث پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)  نے الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے سندھ کا کہنا ہے کہ 22 تا 27 جنوری کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

پولیس کے مطابق لانڈھی میں بجلی کے تار گرنے کے باعث کرنٹ لگنے سے ایک شخص دم توڑ گیا، مواچھ گوٹھ بلدیہ میں چھت کاحصہ گرنے سے خاتون اور مرد زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق سکھر، گھوٹکی، خیرپور،  لاڑکانہ، جیکب آباد میں بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ درختوں اور سائن بورڈ گرنے کے خطرات پر متعلقہ ادارے اقدامات کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.