بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نامعلوم ہیکرز کی جانب سے ہیک کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس کا سوشل میڈیا پر آفیشل اکاؤنٹ ڈی ڈی پی آر آفیشل کےنام سے موجود ہے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ نامعلوم ہیکرز نے آج صبح پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا ہے کہ آفیشل اکاؤنٹ کی بحالی تک پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کو استعمال کیا جائے گا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اکاؤنٹ کی بحالی کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی معاونت لی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.