بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی پورٹ پر ریت میں پھنسے جہاز کو نکال لیا گیا

کراچی پورٹ پر پھنسے جہاز ’’ایملی 2 ‘‘ کو ریت سے نکال لیا گیا۔

پورٹ ذرائع کے مطابق کنٹینر شپ جمعرات کو بندرگاہ کے چینل میں پھنس گیا تھا اور گزشتہ روز اس کو نکالنے کے لیے کی جانے والی پہلی کوشش ناکام ہوگئی تھی۔

کراچی پورٹ پر آنے والے کنٹینر شپ کا اسٹیئرنگ ٹوٹ گیا، جہاز ریت میں پھنس گیا، نکالنے کی پہلی کوشش ناکام ہوگئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جہاز کو دوسری کوشش میں نکالنے کے بعد برتھ پر لگا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کراچی پورٹ پر آنے والے کنٹینر شپ کا اسٹیئرنگ ٹوٹ گیا ہے جس کے سبب جہاز ریت میں پھنس گیا۔

کے پی ٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ لائبیریا کا جہاز’’ ایملی ٹو‘‘ ہے اور سمندر میں ہائی ٹائیڈ کے سبب 3 ٹگس جہاز کو نہ نکال سکے، رات میں جہاز کو نکالنے کی دوبارہ کوشش کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.