بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی، طالبان کی کوشش ہے ٹی ٹی پی اور موجودہ حکومت میں معاملات طے پاجائیں۔

پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جو پاکستان کی بالا دستی قبول کرکے پاکستان آنا چاہتا ہے تو آجائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سیز فائر کالعدم ٹی ٹی پی نے خود ختم کیا، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں وہ آناچاہیں تو آئیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ چھ مہینے اور کھجل خواری کرلو،اسلام آباد آکر کیا کریں گے ؟ جون میں اچھا بجٹ دیں گے، عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ میر ی بات سنتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے ڈرون حملوں کی جیسی مخالفت کی کسی اور نے نہیں کی۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ طالبان نے ٹی ٹی پی سے کہا ہے پاکستان سے اپنے معاملات طے کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.