پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ رانا شمیم نے بیان حلفی میں سچ بیان کیا ہے، اس وقت کے چیف جسٹس نے نواز شریف اور مریم کو باہر نہ آنے دینے کا کہا۔
جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہر کوئی تسلیم کرتا ہے کہ رانا شمیم کا بیان سچ ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ شوکت صدیقی کو اس بات پر نہیں نکالا گیا کہ غلط بات کی ہے، بلکہ شوکت صدیقی کو یہ کہہ کر نکالا گیا کہ یہ بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اصل معاملہ یہ ہے کہ رانا شمیم نے جو بات کی ہے وہ سچ ہے یا نہیں، رانا شمیم نے ہائی کورٹ میں تسلیم کیا کہ یہ سچ ہے۔
انہوں نے کہا کہ رانا شمیم تصدیق کرچکے ہیں کہ بیان حلفی انہیں کا ہے، اگر ثابت ہوتا ہے کہ یہ سچ نہیں الزام ہے تو ذمےدار رانا شمیم ہوں گے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بیان حلفی سے رانا شمیم کے انکار کا مرحلہ گزر چکا ہے۔
Comments are closed.