سندھ کے نجی میڈیکل کالجوں اور جامعات میں تنازع کا شکار ہونے والے داخلہ کے معاملے میں پشرفت ہوئی ہے، جہاں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت چلنے والے پورٹل سے رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر شاہد رسول نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1800 سے زائد نشستوں کے لیے 11 ہزار سے زائد درخواستیں ملیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایم بی بی ایس کے لیے 8500 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، بی ڈی ایس کے لیے ڈھائی ہزار سے زائد درخواستیں ملیں۔
پروفیسر شاہد رسول کا کہنا تھا کہ میرٹ لسٹ 25 جنوری کو جاری کی جائیگی، نجی ادارے طلبا و طالبات کو میرٹ لسٹ کے 2 ماہ تک فیس ریفنڈ کرنے کے پابند ہیں۔
واضح رہے کہ داخلوں کے معاملہ پر وفاق اور صوبے میں تنازع تاحال موجود ہے، پی ایم سی کے تحت داخلہ ٹیسٹ میں 65 فیصد نمبر لینے والا داخلے کا اہل ہوگا، سندھ نے داخلہ ٹیسٹ میں 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے کو داخلے کا اہل قرار دیا ہے۔
Comments are closed.