بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سرگودھا کے گاؤں میں حوالات میں ملزم پر پولیس کا مبینہ تشدد

پنجاب کے شہر سرگودھا میں سٹی تھانے میں گرفتار ملزم کو پولیس نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

نواحی گاؤں 71 کے رہائشی جاوید نامی شخص کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ پولیس نے جاوید کو زیر حراست تشدد کا نشانہ بنایا اور ڈی ایچ کیو اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ملزم کو اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، پولیس نے کوئی تشدد نہیں کیا، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.