وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ملک میں ہونے والی مہنگائی عمران خان کی غلطی نہیں ہے، کوئی حکمران اپنے عوام پر مہنگائی نہیں لاتا، عمران خان نے ذمہ داری دی ہے، کبھی اپنےعہدے سے نا انصافی نہیں کی۔
صوابی میں و رکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے پرویزخٹک نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ہار کی وجہ اپنی ہی غلطیاں ہیں، عمران خان کی سوچ ہے کہ پارٹی میں جمہوریت لائیں گے، پارٹی ساتھیوں نے ایمانداری سے کام کیا تو 2023 کا الیکشن کوئی ہم سےجیت نہیں سکتا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ پہلے لوگوں کے کچے مکان تھے، اب ہر کوئی خوشحال ہے، دنیا میں کورونا کی وبا آئی تو معیشت رک گئی اور مہنگائی آگئی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہیں، ان کا کوئی ذاتی لالچ نہیں، نواز شریف اور زرداری نے ملک کو لوٹا ہے۔
Comments are closed.