وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا سے دنیا کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی لیکن عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت نے ترقی کی۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےاسدعمر نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ شرح نمو کا تخمینہ 3.4 فیصدتھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اکنامسٹ جریدے کے معاشی انڈیکس میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان کی صنعت اور زرعی پیدوار میں بہتری آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی شرح نمو 5.7 فیصد رہی، 14سال میں یہ شرح نمو سب سے زیادہ رہی، کورونا کے باوجود 14 سال میں گزشتہ سال تیزی سے ترقی کی گئی۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ برطانوی میگزین کے سروے میں معیشت کی کارکردگی میں پاکستان دوسرے نمبر پر رہا، سروے میں بتایا گیا کہ کورونا میں پاکستان کی معاشی کارکردگی دوسرے نمبر پر رہی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح اوسط 15 سے زائد رہی، 15 سال میں صنعتی پیداوار کی شرح سب سے زیادہ ہے، گندم کی پیداوار میں بھی تاریخی اضافہ ہوا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آلو، پیاز اور ٹماٹر کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا، جبکہ قدرتی گیس اور خام تیل کی پیداوار بھی اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پر بہت ترس آتا ہے، وہ اسمبلی میں شکست خوردہ لگ رہے تھے، اپوزیشن کے دونوں بیانیے زمین پر گرے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے چھوٹی صنعتوں کےلئے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے، آئی ٹی ایکسپورٹ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
Comments are closed.